ٰفیصل آباد،پولیس تھانہ حملہ کیس اور پولیس ملازمین پر تشدد کرنے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس دیگر ساتھیوں کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ،
مقدمہ کی سماعت 3 فروری تک ملتوی
جمعرات 29 جنوری 2015 20:30
ٰفیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پولیس تھانہ حملہ کیس اور پولیس ملازمین پر تشدد کرنے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس جمعرات کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر مقدمہ کے مدعی سابق ایس ایچ او خالد پرویز اور مقدمہ کے گواہان پولیس ملازمین بھی عدالت کے رو برو حاضر تھے۔
فاضل جج انسداد دہشت گردی راجہ پرویز اختر نے مقدمہ کی سماعت 3 فروری منگل تک ملتوی کر دی ہے‘ آئندہ تاریخ پیشی پر ملزم رانا شعیب ادریس اور دیگر ساتھیوں کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی‘ ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ کھرریانوالہ حملہ کر کے تھانہ میں موجود سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو چھوڑوانے کے علاوہ پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک تھانہ دار دانت ٹوٹنے کے علاوہ دیگر ملازمین زخمی ہو گئے تھے بعد ازاں پولیس نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ملزم رانا شعیب ادریس اور ان کے ساتھیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کر کے رانا شعیب ادریس کو عدالت عالیہ لاہور عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.