لاہور،19 لاکھ روپے دینے کے باوجود کمرشل گیس میٹر نہ لگ سکا،
میٹر لگوانے کی مد میں رقم ہتھیانے والے کیخلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، کارروائی نہیں ہو رہی ، مالی پورہ بند روڈ کے رہائشی ذوالفقار علی کی سی سی پی او لاہور سے مدد کی اپیل
جمعرات 29 جنوری 2015 20:34
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) مالی پورہ بندروڈ کے رہائشی ذوالفقار علی نے سی سی پی او لاہور سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہدرہ کے رہائشی شوکت علی سے کمرشل گیس میٹر لگوانے کی مد میں 19 لاکھ روپے طے ہوئے اور میں نے شوکت علی کوبطور امانت 19 لاکھ روپے دے دیئے ۔
(جاری ہے)
شوکت علی نے یقین دہانی کراوئی کہ یہ رقم مبلغ 19 لاکھ روپے آپ کی میرے پاس امانت ہے اگر میں کمرشل میٹر نہ لگوا سکا تو رقم لوٹا دوں گا لیکن میٹر لگوانے میں ناکامی پر اس نے رقم واپس نہ کی ۔
میری درخواست پر ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوچکا ہے لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ جن کے مطابق ملزم گیس چوری کرانے میں ملوث ہے۔ سی سی پی او لاہور سے اپیل ہے کہ ملزم کو جلد ازجلد گرفتار کر کے میری رقم واپس دلائی جائے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.