سنگاکارا نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ آوٴٹ کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے

جمعرات 29 جنوری 2015 20:34

سنگاکارا نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ آوٴٹ کرنے والے وکٹ کیپر بن ..

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) اسٹار سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ آوٴٹ کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے ہیں جہاں ان کے کیچز اور اسٹمپ کی مجموعی تعداد 474 ہو گئی ولنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے ساتویں میچ میں انہوں نے کوری اینڈرسن کا کیچ لے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا  بعد میں انہوں نے ٹم ساوٴدھی کا کیچ بھی لے کر اپنے مجموعی شکاروں کی تعداد 474 کر لی۔

(جاری ہے)

اس میچ سے قبل سنگاکار نے آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا 472 شکار کا ریکارڈ برابر کردیا تھا تاہم انہیں ریکارڈ قائم کرنے کے لیے اس میچ تک انتظار کرنا پڑا۔سنگاکارا اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 378 کیچ اور 96 اسٹمپ کیے جبکہ دوسرے نمبر پر موجود گلکرسٹ نے 417 کیچ اور 55 اسٹمپ سمیت 472 شکار کیے۔تیسرے درجے پر عظیم جنوبی افریقی بلے باز مارک باوٴچر ہیں جنہوں نے 294 میچز میں 424 شکار کیے۔یاد رہے کہ سنگاکارا کو ایک روزہ کرکٹ میں 13 ہزار 693 اور ٹیسٹ میں 12 ہزار 203 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :