روزنامہ جناح میں کارکنوں کو بقایا جات، کیپٹل ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر آر آئی یو جے نے نوٹس لے لیا، کمیٹیاں تشکیل دیدیں
جمعرات 29 جنوری 2015 20:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) روز نامہ جناح میں کارکنوں کو بقایاجات اور کیپٹل ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر راولپنڈی اسلام آباد یو نین آف جرنلسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے دو کمیٹیا ں تشکیل دیدی ہیں جو پہلے مرحلے میں بات چیت سے مسائل حل کرانے کیلئے کو شش کر ینگی اگر پھر بھی کارکنوں کی حق تلفی کا ازلہ نہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن استعمال کیا جائے گا ۔
گزشتہ روز آر آئی یو جے کا اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں زیر صدارت صدر علی رضا علوی منعقدہوا جس میں جنرل سیکرٹری بلال ڈار ، نائب صدر اسحاق چوہدری ، فنانس سیکرٹری ناصر ہاشمی ،ممبرز گورننگ باڈی علی اختر ، عابد عباسی، فرح ناز، مدثر راجہ اور خصوصی دعوت پر سابق فنانس سیکرٹری قلب علی نے بھی شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں روز نامہ جناح کے کارکنوں کو بقایا جات اور کیپٹل ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم مالکان کو کسی بھی صورت اپنے ساتھیوں کا حق کھانے نہیں دینگے اور کارکنوں کا بھرپور انداز میں ساتھ دینگے ، ان مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کو شش کی جائے گی ۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ روز نامہ جناح کے کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے صدر علی رضا علوی کی قیادت میں ایک چار رکنی کمیٹی بنائی گئی جس کے ممبران میں عابد عباسی، مدثر راجہ اور قلب علی شامل ہونگے جبکہ کیپٹل ٹی وی کے مسئلہ کے حل کیلئے جنرل سیکرٹری بلال ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جس میں اسحاق چوہدری ،ناصر ہاشمی ،علی اختر اور فرح ناز شامل ہونگے ۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.