ایس ای سی پی سکوک جاری کرنے کیلئے ریگولیٹری فریم ورک جاری کریگا

جمعرات 29 جنوری 2015 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کیلئے کیپٹل مارکیٹ میں سکوک جاری کرنے کے ریگولیشن جلدجاری کریگا۔یہ رہگولیشن کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴کے سیکشن۵۰۶۔

(جاری ہے)

اے کے تحت جاری کئے جائینگے، سکوک کارپوریٹ سیکٹر کیلئے کیپٹل مارکیٹ سے فنڈز حاصل کرنے کیلئے ایک اہم ذریعہ ہیں جن میں میوچل فنڈز‘ ایمپلائیز فنڈز‘سرمایہ کاری بینک‘ کمرشل بینک اور دیگر نان بینکنگ فنانشل کمپنیاں سرمایہ کاری کر سکیں گی۔

ان ریگولیشن کے مطابق سکوک جاری کرنے والی کمپنیوں کو شریعہ ایڈوائزر اور انوسٹمنٹ ایجنٹ تعینات کرنے ہوں گے ۔ شریعہ ایڈوائزر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جاری کئے جاری والے سکوک شریعہ کے مطابق ہیں جبکہ انوسٹمنٹ ایجنٹ سکوک کی مارکیٹنگ کرنے اور سرمایہ کاروں کے مفادات کوتحفظ فراہم کریں گے۔ ایس ای سی پی نے سکوک ریگولیشن پر عوامی رائے عامہ حاصل کر گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :