الخدمت فاؤنڈیشن فاٹانے متاثرین شمالی وزیرستان کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا

جمعرات 29 جنوری 2015 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن فاٹانے متاثرین شمالی وزیرستان کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں اپریشن کے باعث افغانستان ہجرت کرنے والے خاندان جوآب افغانستان سے واپس بنوں آئے ہیں ،کے لئے الخدمت فاوٴنڈیشن نے امدادی سامان کاٹرک بھیج دیا۔

(جاری ہے)

امدادی سامان میں ٹینٹ ،بستر،گرم کپڑے اوربچوں کے سوٹ شامل ہے۔مذکورہ خاندان کے لئے الخدمت ٹینٹ سٹی لنک روڈبنوں میں رہائش کے لئے ٹینٹ لگائیں جائیں گے۔اس موقع پرالخدمت فاوٴنڈیشن فاٹا کے صدراول گل آفریدی نے کہا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن متاثرین شمالی وزیرستان کی ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :