چارسدہ، ترنگزئی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،

پانچ مساجد اور سابق ایم پی اے کے گھر سمیت ایک درجن سے زیادہ گھر مسمار ،دو درجنوں سے زیادہ دوکانوں کو گرا دیا گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 21:20

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترنگزئی بازار میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے سرکاری حدود میں تعمیر کئے گئے پانچ مساجد اور سابق ایم پی اے کے گھر سمیت ایک درجن سے زیادہ گھر وں کو مسمار جبکہ دو درجنوں سے زیادہ دوکانوں کو گرا دیا گیا ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ نیک محمد خا ن نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحمان کی ہدایت پر ترنگزئی بازار میں سٹرک کے کنارے قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے آپریشن کیا جس میں ٹی ایم اے کے اہلکاروں نت بھی حصہ لیا اس موقع پر سیکورٹی کے لئے پولیس کی بھارے نفری نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے سڑک کے کنارے تعمیر پانچ مساجد اور ایم ایم اے دور کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس کے گھر اور حجرے کو جزوی طور پر مسمار کیا گیاجبکہ اس دوران ایک کئی درجن گھر اور دکانوں کو بھی گرا کر روڈ کوسرکاری حدود تک کھول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوارن سینکڑوں دکانوں کے سامنے غیر قانونی طور پر قائم تھڑوں کو آکھاڑ دیا گیا ۔

اس دوران ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر نیک محمد خان کا کہناتھا کہ ضلع میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کا یہ دوسرا اور آخری مرحلہ ہے جس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے جس میں پانچ مساجد کوجزوی طور پر مسمار جبکہ ایک ایم پی اے کے گھر سمیت بارہ مکان،دو درجن سے زیادہ دکانوں کو گرا دیا گیا ہے جبکہ ترنگزئی بازار میں سینکڑوں دکانوں کے سامن تھڑوں کو مسمار کر کے چارسدہ تنگی روڈ کو 80فٹ تک کھول دیا گیا ہے ۔