گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم جاری،
کمشنر کراچی اور عالمی ادارہ صحت کا اظہار اطمینان، 96فیصد کوریج ہوئی،سو فیصد کوریج کو یقینی بنا یا جائے، کمشنر کراچی
جمعرات 29 جنوری 2015 21:24
کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صڈارت میں ایک اجلا س میں گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جا ئزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر کراچی اور عالمی ادارہ صحت نے اطمینان کا اظہار کیا اجلاس کو بتا یا گیا کہ 96 فیصد کوریج رہی ہے۔ دوسرے روز 88975 بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں معیار پر توجہ دی گئی ہے ۔
کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوسرے روز حو صلہ افزا کوریج ہوئی ہے۔ تاہم سو فیصد کوریج کو یقینی بنا نے کے لئے کو ششیں کی جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تین روزہ مہم مکمل ہو نے کے بعدچوتھے روز بھی مہم جا ری رہے گی۔ اور جو بچے تین روز کی مہم میں رہ جائیں گے چو تھے روز ان بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے پر توجہ دی جا ئے گی۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتا یا گیا کہ گیارہ حسا س یونین کونسلوں میں709 پو لیوٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں میں مقامی افراد کی شمولیت کو یقینی بنا یا جا ئے اور سو فیصد ٹارگیٹ حاصل کر نے کے لئے علما کرام اور علاقہ کے معزز لوگوں کا تعاون حا صل کیا جا ئے۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ یونین کونسل سونگل میں15256، یونین کونسل منگھوپیر میں7914، یونین کونسل گجرو میں23967 یونین کونسل اتحاد ٹاؤن میں8331 یونین کونسل چشتی نگر میں4528، یونین کونسل فردوس کالونی میں 2717، یونین کونسل اسلامیہ کالونی میں4452 یونین کونسل مظفرآباد میں5399،یونین کونسل مسلم آباد میں6585، یونین کونسل چکرا گوٹھ میں 5672 اور یونین کونسل میں ریہری میں4154 بچوں کو قطرے پلائے گئےمزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.