پشاور، اسلحہ سکینڈل کیس،رضا علی کو نیب سے مفاہمت پر 5کروڑ دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 29 جنوری 2015 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پشاور ہائی کورٹ نے اسلحہ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلی کے رشتہ دار رضا علی کو نیب سے مفاہمت پر 5کروڑ دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اسلحہ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلی کے رشتہ دار رضا علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گذار نے نیب سے مفاہمت کے بعد نصف رقم بھی ادا کی لیکن احتساب عدالت نے ان کی درخواست اس بنیاد پر مسترد کر دی کہ درخواست میں مفاہمت کا ذکر نہیں تھا عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو نیب سے مفاہمت پر 5کروڑ دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے واضح رہے کہ درخواست گزار رضا علی کو خیبر پختونخوا پولیس کو اسلحہ سپلائی کے 19کروڑ 50لاکھ کے میگا سکینڈل میں گرفتار کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :