راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جار ی کر دیا

جمعرات 29 جنوری 2015 21:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جار ی کر دیا ہے جس کے تحت یہ امتحانات 7مئی سے شروع ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق تمام امیدواران کے آن لائن داخلہ فارم بورڈ آفس کو وصول ہورہے ہیں۔

چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف نے پرائیویٹ طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر داخلہ فارم بورڈ کی ویب سائٹس www.biserawalpindi.edu.pkاورwww.biserwp.edu.pkپردستیابی یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ اب پرائیویٹ طلباء و طالبات آن۔لائن داخلہ فارم میں کسی بھی دشواری کی صورت میں بورڈ کی ویب سائٹس سے فارم ڈاوٴن لوڈ کرکے اپنا داخلہ بورڈ آفس کو ارسال کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم حبیب بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں سے بھی دستیاب ہیں۔ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2014ء کے داخلہ میں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917-18 یا بورڈ آفس واقع مورگاہ ، نزد اٹک آئل ریفائنری ، راولپنڈی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ طلباء و طالبات سنگل فیس کے ساتھ اپنا داخلہ فارم 12-02-2015تک بھجواسکتے ہیں جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ23-02-2015اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ03-03-2015مقرر کی گئی ہے۔