چوہدری محمد سرور کو آئینی کردار ادا نہیں کرنے دیا گیا ،استعفیٰ دراصل حکمرانوں کی نااہلی ہے ‘ عبدالعلیم خان،
اپنی کمزوریوں کا نزلہ دوسروں پر گرانا میاں براداران کا وطیرہ ہے ،حکومتی کارکردگی سوالیہ بن چکی ہے ‘ صدر پی ٹی آئی لاہور
جمعرات 29 جنوری 2015 21:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور کا استعفیٰ تازہ ہوا کا جھونکا ہے جو در حقیقت حکمرانوں کی نااہلی ،سیاسی تنگ نظری اور خاندانی حکومت کے پس منظر میں دیا گیا ہے حکومت کو آج یا کل اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنا ہوگا ، چوہدری محمد سرور کو بطور گورنر پنجاب اپنا آئینی کردار ادا نہیں کرنے دیا گیا اپنے ہی انتخاب چوہدری محمد سرور جو یقینا بے پایاں خوبیوں کے مالک ہیں، کے ساتھ نہ چل پانے والے میاں برادران دیگر سیاسی جماعتوں سے خاک سیاسی مفاہمت کرینگے اب حکومت کا ساتھ دینے والے دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی سو چنا ہو گا ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کو پنجاب کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی ،تعلیم ،صحت او ر انصاف کیلئے آواز بلند کرنے پر ناپسند کرنے والے حکمرانوں کا اپنا انجام قریب دکھائی دیتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حق تو یہ تھا کہ ملک کو بجلی ،گیس ،پٹرول اور دیگر بحرانوں میں مبتلا کرنے والے وفاقی وزراء سے استعفیٰ طلب کیئے جاتے لیکن اپنی کمزوریوں کا نزلہ بھی دوسروں پر گرانا "میاں برادران "کا وطیرہ ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ دوسروں کی کارکردگی پر ہلکان ہونے والوں کی اپنی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے جنہوں نے دو برسوں میں عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے جبکہ حکمران صرف سب اچھا کی رٹ لگانا چاہتے ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف موجودہ سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور ہم ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے اور حکمرانوں کی " اصل کارکرد گی "بے نقاب کر کے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.