پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے گریڈ16 ،17،18 اور19 میں میں تقریبا 57افسران کو ترقیاں دیدیں،

امید ہے افسران ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ،چیئر مین ڈاکٹر افتخار احمد

جمعرات 29 جنوری 2015 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے گریڈ16 ،17،18 اور19 میں میں 57افسران کو ترقیاں دیدیں جمعرات کوپی اے آر سی ہیڈکواٹر میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں ادارے کے چیئرمیں ڈاکٹر افتخار احمد ، ظفررضا حسن ممبر فنانس،ڈاکٹر شاہد مسعود ممبر پلانٹ سائنسز، ڈاکٹر منیر گورائیہ ممبر کوآرڈنیشن، ڈاکٹر ندیم امجد ممبر نیشنل ریسورسس،اور ڈائیریکٹر ایسٹبلشمنٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ترقی پانے والے افسران کو مبارک دی اور اس توقع کا اظہارکیا کہ افسران ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

یاد رہے کہ پی اے آر سی میں جب بھی افسران کی ترقی کی جاتی ہے تو افسر کی سالانہ کارکردگی اور سینارٹی کو محلوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان نئے عہدیداران ، افسران کو نمائندہ تنظیم ای پی اے آر سی اور سائنسدانوں کی تنظیم پارسانے دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ا ستقبالیہ کا انتظام ڈائریکٹریٹ نے کیا۔ استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے سردار غلام مصطفی نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کو ان کی دہلیز تک پہچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور پی اے آر سی ملک میں فوڈ سیکورٹی کی ضمانت دیتی ہے۔ آئندہ ما ہ فروری کے پہلے ہفتہ میں گریڈ 1 سے 15تک کے ملازمین کی پروموشن متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :