گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں گرفتار میاں بیوی کی پچاس ‘ پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

جمعرات 29 جنوری 2015 21:52

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)جوڈیشل مجسٹریٹ نے گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں گرفتار میاں بیوی کی پچاس ‘ پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گھریلو ملازمہ انصر پر تشدد کے الزام میں کلیم اور اسکی اہلیہ صائمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا جنہیں گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن عدنان انجم گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے پولیس سے تمام ریکارڈ طلب کیا تھا ۔ جسکے بعد میاں بیوی کی پچاس‘ پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا۔