صدر مملکت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا استعفیٰ منظور کر لیا،اسپیکر رانا محمد اقبال قائمقام گورنر مقرر
حکومت مخالف بیانات پر وضاحت طلب کی گئی ،تھی،چوہدری سرور نے لارڈ نذیر اور دیگر دوستوں سے مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ‘ ذرائع
جمعرات 29 جنوری 2015 21:52
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔ وفاقی حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کو قائمقام گورنر پنجاب مقرر کر دیا ہے ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب نے اپنا استعفیٰ بدھ کی رات صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوایا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔
گورنر کے استعفے کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کو قائمقام گورنر مقرر کر دیا ہے ۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے چوہدری محمد سرور کے حکومت مخالف بیانات پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی تھی۔جسکے بعد چوہدری محمد سرور نے لارڈ نذیر اور دیگر دوستوں سے مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.