متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں اپنے کارکنوں کے قتل کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

جمعرات 29 جنوری 2015 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں اپنے کارکنوں کے قتل کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی اور سینیٹر نسرین جلیل کے دستخطوں سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا کہ 28 جنوری کو کراچی میں ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج سہیل احمد کی نعش ملی، ستمبر 2013ء سے اب تک ایم کیو ایم کے 36 کارکن قتل ہو چکے ہیں سندھ حکومت ایم کیو ایم کو نشانہ بنا رہی ہے اور کراچی پولیس کو استعمال کر رہی ہے یہ تحریک التواء سینیٹ کے قواعد، ضابطہ کار کے قاعدہ 85 کے تحت جمع کرائی گئی ۔