بلدیاتی اداروں میں کامیابی کارکنوں کی شب و روز محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے،صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ

جمعرات 29 جنوری 2015 21:58

پنجگور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں کامیابی کارکنوں کی شب و روز محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے نو منتخب چیئرمین اپنی تمام تر صلاحتیں عوام کی فلاح بہبود کے کاموں میں صرف کر دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئر مین عبدلمالک صالح وائس چیئرمین محمد یونس ایڈوکیٹ چیئرمین مونسیپل کمیٹی پھلین بلوچ وائس چیئرمین محمد شعیب نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر علاالدین ایڈوکیٹ جنرل سکیٹری تاج نعیم لیاقت علی بلوچ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوے کیا میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ایک خوشحال اور پر امن ماحول کی فراہمی نیشنل پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور سمیت صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں میں جو ہم نے جو کامیابی حاصل کی ہے یہ پارٹی کی مثبت پالیسوں اور کارکنوں کی شب و روز محنت اور جہد جہد کا ثمر ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہاں خود کو عوام کی خدمت کیلے وقف کر دیں تا کہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے پارٹی کا اصل سرمایہ کارکنان اور عوام ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلے بلدیاتی اداروں کا اہم رول ہے اور یہ کریڈٹ نیشنل پارٹی کی حکومت کو جاتا ہے کہ اس نے عوام کو شریک اقتدار بنانے کیلے مشکلات کے با وجود الیکشن کا انعقادکیا اور تمام مراحل پر امن طریقے سے مکمل کرائے۔

متعلقہ عنوان :