پنجگور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جمعرات 29 جنوری 2015 21:59

پنجگور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پنجگور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ نوک آباد کے فٹبال گراونڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رشید ولد غلام نامی شخص کو قتل کردیا پولیس کے مطابق رشید گراونڈ پر میچ دیکھ رہا تھاکہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے انھیں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے مقتول کو گولیاں سر پر لگیں تھیں اور موقع پر ہلاک ہوگئیں ۔