ضلع کونسل کے رکن سردار اکبر خان ترین کو پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے خارج کرنے کا اعلان
جمعرات 29 جنوری 2015 22:16
ہرنائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلع سیکرٹری سید غفورشاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ضلع کونسل کے رکن سردار اکبر خان ترین کو پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے پر انہیں پارٹی سے خارج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آج کے بعد سردار اکبر خان کا پشتونخوامیپ سے کوئی تعلق نہیں ہے پارٹی جلد انکے خلاف قانونی کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری عبدالنعیم ، خیرمحمد افغان، عبدالشکور وطن جار ، ضلع کونسل کے ممبران حاجی جان محمد ترین، ملک ظریف خان ترین، حاجی حقداد ترین پارٹی رہنماؤں ملک حاجی امیر شاہ، حاجی اعظم جان، ملک حیدر خان ، حاجی عبدالحکیم ، نقیب ترین، مونسپل کمیٹی کے نومنتخب ڈپٹی چیئرمین عبدالرزاق ترین، یوسی صدر کے نومنتخب چیئرمین دوست محمد ترین ڈپٹی چیئرمین محمد صادق ترین ، ملک عمر خان ترین، مونسپل کمیٹی کے ممبر سید حبیب اللہ شاہ، و دیگر بھی موجود تھے سید غفور شاہ نیپر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سردار اکبر خان ترین کو پارٹی سے خارج کردیا گیا واضع رہے کہ پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں سردار اکبر خان کو مخصوص نشست پر نامزد کرکے پارٹی کے کونسلروں نے اپنے ووٹ سے انہیں کامیاب کرایا 28 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے الیکشن کے دوران ووٹ استعمال کرنے نہیں آئے جس پارٹی نے فیصلہ کیا کہ سردار اکبر خان ترین کو پارٹی سے خارج کردیا گیا آج کے بعد سردار اکبر کا پشتونخوامیپ سے کوئی تعلق نہیں اسکے خلاف پارٹی قانونی چارہ جوئی بھی کرے گی ۔
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.