صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا رفاعیہ آباد داتا گنج بخش ٹاؤن میں ٹیوب ویل کا افتتاح

جمعرات 29 جنوری 2015 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) حکومت عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے ضرورت کے مطابق مجوزہ جگہوں پر ٹیوب ویل لگا رہی ہے تاکہ عوام کو پینے کے لئے صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔یہ بات صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے رفاعیہ آباد داتا گنج بخش ٹاؤن میں نئے ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ایس ڈی او جاوید ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران کاشف ڈار، میاں اسلم ، اظہر بٹ ، مشتاق مغل ، محمد جعفری، محمد یاسین ، گوگا گجر، میاں خان ، شیر خان خافظ نعیم ، حافظ شعیب ، فاروق گجر، افضال گجر، منور گجر ، باباہدایت، حفیظ خان ، کامران شاہ ، عظیم مغل اور دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجودتھے۔

صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری سے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام تراقدامات بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :