امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ، تین میزائل داغے گئے ،

علاقے میں تحریک طالبان پاکستان اور چند غیر ملکی جنگجو مقیم ہیں ،رپورٹ

جمعرات 29 جنوری 2015 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یہ ڈرون حملہ افغانستان کے ضلع نازیان میں کیا گیا جس کے دوران ڈرون نے تین میزائل داغے۔اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد عسکریت پسندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم فوری طورپر ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہوسکتی میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے میں تحریک طالبان پاکستان اور چند غیر ملکی جنگجو مقیم ہیں۔