حکومت سندھ نے قمبر شہداد کوٹ کے کاچھو ،کوہستان کے علاقوں کے تین تعلقوں کی 15 دیہوں کو قحط کی صورتحال کی وجہ سے آفت زدہ قرار دیدیا

جمعرات 29 جنوری 2015 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) حکومت سندھ نے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے کاچھو اور کوہستان کے علاقوں کے تین تعلقوں کی 15 دیہوں کو قحط کی صورتحال کی وجہ سے آفت زدہ قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

ریلیف ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ نے بتایا ہے کہ 2014ء کے مون سون سیزن کے دوران بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے کاچھو اور کوہستان کے علاقوں میں فصلوں کے سوکھ جانے ، غیر معمولی حالات کی وجہ سے معاشی اور سماجی صورتحال ابتر ہونے اور ضلع قمبر شہداد کوٹ کے کاچھو اور کوہستان کے علاقوں میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں نے بیراج کے علاقوں کی طرف نقل مکانی کی جسے مد نظر رکھتے ہوئے قانون کے تحت حکومت سندھ نے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے کاچھو اور کوہستان کے علاقوں کے تین تعلقوں کی 15 دیہوں کو قحط کی صورتحال کی وجہ سے آفت زدہ قرار دیاہے، ان دیہوں میں تعلقہ قمبر کی دیہہ جاگیر نمبر 6 ، جاگیر نمبر 2 ، جاگیر نمبر 3، تعلقہ وارہ کی دیہہ مرزا پور ، حمل کچری ، بشارت کچی، چک فرید آباد 1 ، چک فرید آباد (یو-ایس ) ،ناگو ڈیرو، گھڑی جاگیر ، چاندنی جاگیر ، چک بشارت 1 ، لکھ فرید آباد 2 جبکہ تعلقہ قبو سعید خان کی دیہہ جاگیر اور سیر چانڈیاشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :