صحبت پور،مرگی کے باعث دورہ پڑنے سے نوجوان پانی میں گر کر جاں بحق ہو گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 22:23

صحبت پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) صحبت پور کے علاقے گوٹھ عبدالفتاح کھوسہ میں ذولفقار نامی نوجوان کی نعش پانی کی نہر سے ملی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذولفقار صبح سویرے اپنے کھیتوں پر گیا تھا اور اُسے مرگی کی بیماری تھی جس کے باعث دورہ پڑنے سے پانی میں گر کر جان بحق ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :