عوامی توقعات پر پورااتر کر مسائل کے حل کے لئے بھر پوراقدامات کئے جائیں گے،آغا شکیل احمد درانی

جمعرات 29 جنوری 2015 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء )چیئرمین خضدارآغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ عوامی توقعات پر پورااتر کر ان کے مسائل کے حل کے لئے بھر پوراقدامات کئے جائیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ فنڈ حاصل کرکے علاقے میں خرچ کئے جائیں ۔ تعلیم صحت اولین ترجیحات میں شامل ہونگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارک باد دینے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع وائس چیئرمین خضدار عبدالحمید بلوچ مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹر ی میر عزیز محمد عمرانی حاجی عزیز محمد جام زہری عید محمد ایڈوکیٹ جاوید سوز و دیگر بھی موجود تھے ۔ آغا شکیل احمد درانی نے کہاکہ عوام نے جس مقصد کے لئے ہمیں منتخب کیا ہے ان کی توقعات اور میدوں کو کسی بھی طرح ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ بلکہ دل لگی کے ساتھ فلاحی کام کرکے عوام کے دل جیت نے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے دیگر منتخب نمائندوں کو بھی مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سب ملکر عوام کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کریں گے ۔