وزیراعلیٰ سندھ گنے کے کاشتکاروں کو 182 روپے کا ریٹ دلانے سے معذوری ظاہر کر رہے ہیں ، ایاز لطیف پلیجو ،

بے بس وزیر اعلیٰ بننے سے بہتر ہے وہ استعفیٰ دیدیں، پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کو جھوٹے وعدوں اور جھوٹے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا

جمعرات 29 جنوری 2015 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ گنے کے کاشتکاروں کو 182 روپے کا ریٹ دلانے سے معذوری ظاہر کر رہے ہیں بے بس وزیر اعلیٰ بننے سے بہتر ہے کہ وہ استعفیٰ دے دیں، پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کو جھوٹے وعدوں اور جھوٹے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں نظام آبپاشی تباہ ہے جبکہ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ بہتر چل رہا ہے، سندھ کے اکثر علاقوں میں پانی کا شدید بحران ہے پانی پر مقامی وڈیروں اورجاگیرداروں کے واٹر کورس پر قبضے ہیں، ہاریوں اور چھوٹے آبادگاروں کو پانی نہیں دیا جاتاہے، وڈیرے اور جاگیردار ایک سازش کے تحت مقامی ہاریوں اور چھوٹے آبادگاروں کا پانی بند کر کے ان کی زمینیں خرید کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت صرف بیان بازی اور نوٹیفکیشن نکال کر معاملات کو ٹالنے کی مہارت رکھتی ہے ان معاملات کو نمٹانے کے لیئے پیپلزپارٹی کبھی بھی سنجیدہ نظر نہیں آتی، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے دور حکومت میں جھوٹ پر مبنی بیانات دے کر سندھ کے عوام کو بیوقوف بناتی رہی ہے سندھ حکومت آبادگاروں کو گنے کا182روپے ریٹ فراہم کرے ، پیپلزپارٹی گنے کے ریٹ کا معاملہ عدالت میں ہونے کا دعویٰ کر کے خود کو ذمہ وار سمجھنے سے انکار کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :