فیصل آباد بھر میں انسداد خسرہ مہم جاری،اب تک 6لاکھ 15ہزار578بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے، ای ڈی او ہیلتھ

جمعرات 29 جنوری 2015 22:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایت پر ڈی سی اونورالامین مینگل کی زیرنگرانی ضلع میں جاری انسداد خسرہ مہم کے دوران اب تک 6لاکھ 15ہزار578بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور یہ مہم 9فروری تک جاری رہے گی جس کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔یہ بات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر وقارصادق نے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز 2لاکھ 12ہزار384بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جبکہ دوسرے اورتیسرے روز باالترتیب 2لاکھ 14ہزار90اورایک لاکھ89ہزار104بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی اونورالامین مینگل کی زیرنگرانی ضلع میں انسداد خسرہ مہم پر پورے عزم وجذبے کے ساتھ عملدرآمد کیاجارہا ہے اس سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ کے دیگر محکموں کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اورڈی سی اوکو روزانہ کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حفاظتی ٹیکے لگانے والی ٹیموں کو روزانہ تفویض کئے گئے ٹارگٹ کے حصول پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز بچوں کو ٹیکے لگانے کا 106فیصد،دوسرے روز105فیصد اور تیسرے روز104فیصد ٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ای ڈی اوہیلتھ نے محکمہ صحت کے دیگر افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بچوں کو ٹیکے لگانے کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے والدین سے کہاکہ ان کا تعاون اشد ضروری ہے لہذا اپنے بچوں کی صحت کے بہترین مفاد میں انہیں حفاظتی ٹیکے ضرورلگوائیں۔

متعلقہ عنوان :