ملاوی بارشوں اور سیلاب کے باعث 79 افراد ہلاک ، لاکھوں بے گھر ، بڑی تعداد میں لاپتہ پندرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

جمعرات 29 جنوری 2015 22:50

روم ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہملاوی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 79 افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسروی میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 63000 ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ہے جس کے باعث پندرہ اضلا میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف ایک ضلع میں 153 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں مجموعی طور پر ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں 79 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :