کراچی +کوئٹہ،سینیٹر میریوسف بادینی کی نومنتخب میئر ڈاکٹر کلیم اللہ ،ڈپٹی میئر یونس بلوچ کو مبارکباد

جمعرات 29 جنوری 2015 22:58

کراچی +کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کم ترقی یافتہ علاقوں کے سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میریوسف بادینی نے کوئٹہ کے نومنتخب میئر ڈاکٹر کلیم اللہ ،ڈپٹی میئر یونس بلوچ، ڈسٹرکٹ کونسل نوشکی کے چیئرمین میر اورنگ زیب جمالدینی‘ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سردار منظور پرکانی، ڈسٹرکٹ خاران سے صغیر بادینی اور واشک سے میر عبدالخالق محمد حسنی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب امیدواران عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے نچلی سطح پر اختیارات کی منتقل ہونے سے عوامی مسائل میں کمی ہونگے انہوں نے کہاکہ نومنتخب ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور عرصہ دراز سے اکثر علاقے مسائلستان بن چکے ہیں انہوں نے کہاکہ نومنتخب امیدواروں کے ساتھ ساتھ عوام کی تعاون سے مسائل کے حل میں معاون مدد گار ثابت ہونگے