سکھر ،راشد محمود سومرو کا مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملے میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری پر چوہدری نثار کو فوری ہٹانے کا مطالبہ

جمعرات 29 جنوری 2015 23:16

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جے یوآئی سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر ہونیوالے خود کش حملے میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد کو فوری طورپر ہٹانے کا مطالبہ کردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے سکھرمیں جے یو آئی سکھراور لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے عہدیداران کے مشترکہ اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت صوبائی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کی راشد محمود سومرو نے کہا کہ 26فروری کو ٹول پلازہ سکھرسے گھنٹہ گھر سکھرتک تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ مدارس ریلی نکالی جائیگی انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکومت نے توہین آمیز سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ آبادگاروں کی شکایت کا ازالہ کرے گنے کے ریٹ سرکاری اعلان کے مطابق دلائے جائیں اس سے قبل اجلاس میں حکومت کی جانب سے 21ویں ترمیم کی متنازعہ 21ویں ترمیم کی منظوری اور مدارس مذہبی جماعتوں کو نشانہ بنانے کی پر زور مخالفت کی اور کہا کہ اگر حکومت نے جلد متنازعہ 21ویں ترمیم کی جگہ نئی22ویں ترمیم نہ لائی گئی تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی اجلاس میں سندھ میں بجلی گیس پانی کے بحرانوں اور بدامنی مہنگائی بیروزگاری کے مسائل کے حل کیلئے بھی موٴثر اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا گیا