کراچی، یو بی ایل اومنی نے اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے ”کیش لیس پیمنٹ“سروس متعارف کرا دی

جمعرات 29 جنوری 2015 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) یوبی ایل اومنی نے اپنے کسٹمرز کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کیلئے نئی منفرد اور غیر روایتی پروڈکٹس اور خدمات متعارف کروانے کی کوشش میں ایک مرتبہ پھرایک انوکھی اور نئی پروڈکٹ متعارف کروائی ہے۔ یو بی ایل اومنی نے اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے حال ہی میں”کیش لیس پیمنٹ“سروس متعارف کروائی ہے۔ اس سے پہلے کسی بینک یا مالیاتی ادارے نے اپنے کسٹمرز کی سہولت کیلئے یہ سروس پیش نہیں کی ۔

یو بی ایل اومنی کی اس نئی سروس کے ذریعے اومنی اکاؤنٹ ہولڈرز اب خریداری اور ادائیگی کیلئے ملک بھر میں موجود25,000سے زائد دکانوں پر بآسانی اومنی موبائل ایپ/اومنیSMSکوڈ/اومنیATM Debitکارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرسکتے ہیں۔یہ محفوظ اور قابل اعتبار سروس ہے جس کے ذریعے براہ راست اومنی اکاؤنٹ سے ادائیگی کی جاتی ہے اور اس کے کوئی اضافی چارجز بھی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس انوکھی پیش کش سے کسٹمر کو ہروقت نقد رقم ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ۔یوبی ایل اومنی پاکستان کے حالیہ برانچ لیس بینکنگ سیکٹر کا سرکردہ ادارہ ہے جو شاندار انداز میں مربوط ہونے کے ساتھ پاکستان کے لوگوں میں بے حد مقبول ہے۔ یوبی ایل اومنی کا پاکستان بھر میں 30ہزار سے زائد ایجنٹس/دکانداروں کا نیٹ ورک ہے جو تیزی سے بڑھ رہا ہے۔یوبی ایل اومنی کا عزم ہے کہ وہ برانچ لیس بینکنگ سروس اور ڈیجیٹل پیمنٹ کے میدان میں ہر پاکستانی کا واحد انتخاب ہو

متعلقہ عنوان :