لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا،

ایل ایس ای 25انڈیکس49.12پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6261.76پربندہوا

جمعرات 29 جنوری 2015 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس49.12پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6261.76پربندہوا ۔ مجموعی طور پر94کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ14کمپنیوں کے حصص میں کمی۔جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل13لاکھ 38ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں عسکری بنک لمیٹڈ کے2لاکھ60ہزا رحصص۔پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کارپوریشن لمیٹڈکے1لاکھ61ہزارحصص۔جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے 1لاکھ42ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت11.00روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 3.63روپے کم ہو گئی۔