کراچی، 18 ارب50 کروڑ روپے کے بیل آوٴٹ پیکیج کے باوجود اسٹیل مل کے حالات بہتر نہیں ہوسکے،

ادارے پر صرف گیس واجبات کی مد میں 30 ارب روپے کا قرض چڑھ چکا ہے

جمعرات 29 جنوری 2015 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) حکومت کی جانب سے18 ارب50 کروڑ روپے کے بیل آوٴٹ پیکیج کے باوجود اسٹیل مل کے حالات بہتر نہیں ہوسکے۔ ادارے پر صرف گیس واجبات کی مد میں 30 ارب روپے کا قرض چڑھ چکا ہے۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بھجوائے گئے نومبر کے بل میں اسٹیل مل پر 14 ارب38 کروڑ 35 لاکھ82 ہزار190 روپے کی رقم واجب الادا ہے جبکہ مذکورہ بل میں تاخیر ہونے پر سرچارج کی مد میں28 کروڑ 20 لاکھ31 ہزار 23 روپے لگائے گئے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے واجبات کی وصولی کیلئے متعدد بار اسٹیل مل کو یاد دہانی کراچکی ہے جبکہ گزشتہ دنوں سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے اسٹیل مل کو فراہم کی جانے والی گیس پریشر میں کمی بھی رہی جس کے نتیجے میں اسے تھرمل پاور پلانٹ چلانے میں مشکلات کا سامنا رہا

متعلقہ عنوان :