کراچی ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک بارپھر 101 روپے سے تجاوز کرگئی ،

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

جمعرات 29 جنوری 2015 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بارپھر 101 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی تاہم یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 100.90 روپے سے بڑھ کر 101.10 روپے اور قیمت فروخت 100.95روپے سے بڑھ کر 101.15 روپے پر جاپہنچی اسی طرح 10 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 101.20 روپے سے بڑھ کر 101.30 روپے اور قیمت فروخت 101.40 روپے سے بڑھ کر 101.50 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز یورو کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 115 روپے سے گھٹ کر 114.50 روپے اور قیمت فروخت 115.25 روپے سے گھٹ کر 114.75 روپے ہوگئی اسی طرح 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 153.50 روپے سے کم ہوکر 153 روپے اور قیمت فروخت 153.75 روپے سے کم ہوکر 153.25 روپے پرآگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو روپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.80 روپے کی قیمت فروخت 27.80 روپے کی سطح پر بدستور برقراررہی جبکہ 2 پیسے کے اضافے سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.08 روپے سے بڑھ کر 27.10 روپے ہوگئی

متعلقہ عنوان :