حکومت خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے‘آصف سعید منہیس،

اداروں کا دورہ کر کے وہاں فراہم کردہ سہولیات کو مانیٹرکیا جارہا ہے ‘وزیربرائے خصوصی تعلیم پنجاب

جمعرات 29 جنوری 2015 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تا کہ وہ معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے اپنی ذمہ داری خود ادا کر سکیں ۔یہ بات یہا ں انہوں نے سیکرٹریٹ سپیشل ایجوکیشن میں خصوصی افراد کے بحالی مرکز کے لئے پنجاب فنڈ برائے خصوصی افراد کمپنی کے زیر اہتمام سٹیٹ آف آرٹ بحالی مرکز کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس کمپنی کے ممبران میں وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس کنوینئر، ڈاکٹر عائشہ غوث چیئرمین پی اینڈ ڈی، ڈاکٹر امجد ثاقب، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن عنبرین رضا شامل ہیں ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ یہ کمپنی خصوصی بچو ں کے لئے ٹاؤن شپ میں این جی اوز کے تعاون سے بحالی مرکز قائم کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے خصوصی افراد کی زندگی میں بہتری آئے گی اور انہیں سہولتیں فراہم ہو سکیں گی۔ اجلاس کے ممبران نے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آصف سعید منہیس نے اجلاس کو ہدایت کی کہ پنجاب فنڈ برائے خصوصی افراد کمپنی خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں تجاویز مرتب کر کے حکومت کو بھجوائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خصوصی افراد کے تمام اداروں کا دورہ کر کے وہاں فراہم کردہ سہولیات کو مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ خصوصی افراد اور مخیر حضرات کی مدد سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :