چوہدری سرور کے استعفے اور پریس کانفرنس نے حکومت کی گڈ گورننس کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ‘ جمشید اقبال چیمہ ،
ملک کے حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں ،حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں
جمعرات 29 جنوری 2015 23:30
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ چوہدری محمد سرور کے استعفے اور پریس کانفرنس نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی گڈ گورننس کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے ،ملک کے حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں لیکن حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک بڑے صوبے کے گورنر کا یہ کہنا کہ یہاں لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ گورنر سے زیادہ طاقتو ہیں لمحہ فکریہ ہے ۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب کے مستعفی ہونے سے واضح ہے کہ اب حالات بدل رہے ہیں اور با ضمیر لوگ زیادہ دیگر حکومت کے غلط اقدامات کا دفاع نہیں کریں گے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک سے عوام کو اپنے حقوق کے بارے میں شعور ملا ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب عوام حکمرانوں سے اپنا حق چھیننے کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئے روز نئے نئے بحران جنم لے رہے ہیں اور اس لحاظ سے موجودہ حکومت کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونے والا ہے۔ موسم سرما میں بجلی اور گیس کے بد ترین بحران نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.