عراق اور شام میں بر سرپیکار شدت پسند گروپ داعش نے امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دیدی،

امریکا کو ایک مسلمان صوبے میں تبدیل کردیں گے، داعش کا بیان

جمعرات 29 جنوری 2015 23:31

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) عراق اور شام میں بر سرپیکار شدت پسند گروپ داعش نے امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک جنگجو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وائٹ ہاوٴس میں ہی امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ وہ امریکا کو ایک مسلمان صوبے میں تبدیل کردیں گے۔دولت اسلامیہ کے جنگجو نے کہاکہ ان کی تنظیم امریکا، فرانس بلجیم، کردستان اور یورپی ممالک میں حملے کرے گی اور وہاں کار بم دھماکے کئے جائیں گے کیونکہ یہ ممالک دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :