پنجاب میں مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ،

وزیراعلیٰ شہبازشریف کے موثر اقدامات ان کی فعال لیڈر شپ کے غماز ہیں، برٹش کونسل کے وفد کا پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خراج تحسین، شہبازشریف کی کرشماتی قیادت میں فروغ تعلیم کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآورثابت ہورہے ہیں:سرمائیکل باربر

جمعرات 29 جنوری 2015 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے ڈیفڈ کے خصوصی نمائندے سر مائیکل باربر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے لائق تحسین اقدامات کررہی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کرشماتی قیادت میں فروغ تعلیم کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآورثابت ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اوران کی ٹیم تعلیمی شعبے میں بہتری کیلئے جس محنت اورلگن سے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی شعبے کیلئے مقررکردہ اہداف ضرور حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔پنجاب سکولز ریفارمز روڈ میپ کے حوالے سے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں سانحہ پشاور کی مذمت کی گئی اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ برٹش کونسل کے چیف ایگزیکٹو سیرن ڈیوائن کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران صوبے کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پرانہیں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے موثر اقدامات ان کی فعال لیڈر شپ کے غماز ہیں۔

متعلقہ عنوان :