ملک کے اکثر علاقوں میں شدید سردی ، فروری کے پہلے ہفتے بارشوں کی پیشگوئی
جمعہ 30 جنوری 2015 10:52
لاہور/کراچی/مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء)محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں ملک کے بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی نوید سنا دی ، ملک کے اکثر بالائی علاقے اب بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، مری ، گلیات ، پارا چنار ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں پیر اور منگل کو شدید برف باری کی توقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والے پنڈتوں نے فروری کے پہلے ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مزید بارشوں اور برفباری کی نوید سنائی ہے۔
مغرب سے آنے والی ہوائیں اتوار کے روز بلوچستان میں داخل ہوں گی ۔ اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ شمالی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں اتوار اور پیر کے روز چند مقاما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔(جاری ہے)
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.