شاہ رخ اب پھر کترینہ کے ساتھ نظر آئیں گے

جمعہ 30 جنوری 2015 11:25

شاہ رخ اب پھر کترینہ کے ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)بالی وڈ سپر سٹار شارخ خان نئی فلم میں کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ورون دھون شاہ رخ کے بھائی کا کردار کریں گے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار روہت شیٹھی اپنی نئی فلم میں”جب تک ہے جاں“ کی جوڑی کو ایک بار پھر اکھٹا کر رہے ہیں۔ فلم میں ورون دھون شاہ رخ خان کے بھائی بنے ہیں جبکہ کترینہ بالی وڈ کے بادشاہ کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع ہوگی۔ شاہ رخ خان ان دنوں منیش شرما کے ساتھ فلم ”فین“ جبکہ کترینہ کیف فلم ”فتور“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔