رتیش دیش مکھ کوفلم” مستی تھری“ میں انٹری مل گئی

جمعہ 30 جنوری 2015 11:32

رتیش دیش مکھ کوفلم” مستی تھری“ میں انٹری مل گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)ایک بار پھر شرارتوں کا خزانہ لے کر آرہے ہیں مستی والے، بولڈ کامیڈی فلم کا تیسرا حصہ بننے جارہا ہے۔تین شادی شدہ مردوں کی کارستانیاں، جو دل دینے کے معاملے میں ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آفتاب ، وویک اوبرائے اور رتیش دیش مکھ کی بے ساختہ اداکاری اور ڈھیر ساری حسیناوٴں کا جھرمٹ فلم تو پھر کامیاب ہوگی ۔بولڈ کامیڈی کے اب تک دو حصے آئے اور باکس آفس پر اس کی کمائی نے پروڈیوسر کے دل کو قرار دے دیا۔پتا چلا ہے کہ اب بنے گا اس کا تیسرا حصہ بھی، جس کے لیے پروڈیوسر کو رتیش دیش نے کہہ دیا ہے کہ وہ اس تخلیق کے لیے دستیاب ہوں گے۔اب باقی لیڈ کریکٹرز سے کیا جارہا ہے رابطہ تاکہ فلم کا کام جلد از جلد شروع ہو سکے۔