شردھا کپور ڈانس کے مختلف طریقے سیکھنے میں مصروف

جمعہ 30 جنوری 2015 11:37

شردھا کپور ڈانس کے مختلف طریقے سیکھنے میں مصروف

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) شردھا کپور فلم ”اے بی سی ڈی 2 “ میں ایک ماہر رقاصہ بننے کے لیے ان دنوں ڈانس کے مختلف طریقے سیکھنے میں مصروف ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ اس نئی فلم میں وہ ایک کوریوگرافر کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کے لیے وہ ان دنوں ڈانس ڈائریکٹر مشہور کوریوگرافر ریمو ایس سوزا سے رقص کی مختلف اقسام سیکھنے میں مصروف ہیں۔

شردھا کپور کو ڈانس کی مشکل صنفیں سیکھنے میں کچھ مشکل پیش آرہی ہے جیسا کہ گزشتہ دنوں موبائل فون پر ٹپ لیتے ہوئے خود کو ڈانس کرتے ہوئے گھمانے کی ایک وڈیو بھی انسٹاگرام پر جاری کی ہے۔جس پر اداکارہ کو اب تک ایک دن سے بھی کم وقت میں 39 ہزار 900 ”لائیک “ مل چکے ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ فلم ” اے بی سی ڈی 2“ شردھا کپور کے لیے ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی کیونکہ اس فلم میں شردھا کپور ساتھی اداکار ورون دھون کے ساتھ نئے سال کے آغاز پر گانے کی شوٹنگ کے لیے لاس ویگاس میں بھی رہی ہیں جہاں انھوں نے شوٹنگ مکمل کروائی ہے۔

(جاری ہے)

نئی نسل کی ابھرتی اداکارہ شردھا کپور جس کی فلم ”اک ولن “ اور ”حیدر “ میں شاندار اداکاری کے تبصرے آج بھی زبان زد عام ہیں اب اپنی نئی آنے والی فلم ”اے بی سی ڈی 2“میں بھی بہترین پرفارمنس پر داد لینے کے لیے پرجوش ہیں۔شردھا اس فلم میں اپنے کردار میں پختگی لانے کے لیے ان دنوں نہ صرف ڈانس سیکھ رہی ہیں بلکہ ملٹی ٹاسک پر بھی کام کر رہی ہیں جس کے ثبوت کے طور پر اداکارہ نے ٹوئیٹر پر بھی ایک ملٹی ٹاسکنگ وڈیو پوسٹ کی ہے۔

شردھا نے ٹوئیٹر پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ واضح طور پر فون پر بات کرتے ہوئے گرولنگ ڈانس اسٹیپ سیکھتی دکھائی دی ہیں۔ فلم ” اے بی سی ڈی 2 “ سال 2013ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”اے بی سی ڈی “ کا سیکوئل ہے اور یہ نئی فلم 26 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔