ان سے ملیئے۔محترمہ کو مسٹررائٹ نہیں ملا تو خود سے ہی شادی کر لی

جمعہ 30 جنوری 2015 11:47

ان سے ملیئے۔محترمہ کو مسٹررائٹ نہیں ملا تو خود سے ہی شادی کر لی

ہوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء)ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی یاسمین الیبی( Yasmin Eleby ) کو جب 40 سال کی عمر میں بھی کوئی شادی کرنے والا نہ ملا تو اس نے خود سے ہی شادی کر لی۔ یاسمین جب 38 سال کی تھی تو اس نے اپنے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ اگر 40 سال کی عمر میں بھی اسے مسٹر رائٹ نہ ملا تو وہ خود سے شادی کر لے گی۔

(جاری ہے)

اس ماہ یاسمین 40 کی ہو گئی تو اس نے خود سے شادی کر لی۔ شادی کے انعقاد کے لیے افریقین امریکن کلچر کے ہوسٹن میوزیم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں یاسمین کے دوست اور رشتے داربھی شریک ہوئے۔یاسمین کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر میں وہ کمبوڈیا، لاؤس اور دوبئی میں ہنی مون کے لیے بھی جائے گی۔ یاد رہے ان محترمہ کی خود سے شادی قانونی شادی نہیں ہے۔