انٹر ریجن قومی ہاکی چیمپئن شپ کا اگلا مرحلہ 10 فروری سے شروع ہو گا

جمعہ 30 جنوری 2015 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر ریجن قومی ہاکی چیمپئن شپ کا اگلا مرحلہ 10 فروری خیبرپختونخوا میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پنجاب، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان/فاٹا میں 15 فروری اور بلوچستان میں 18 فرور ی سے شروع ہوں گے جبکہ فائنل راؤنڈ 27 فروری سے فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ سکھر میں مکمل ہو چکا ہے جس میں کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ کی ٹیموں نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :