نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 30 جنوری 2015 11:49

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 3 فروری کو مکلین پارک، نیپئر میں کھیلا جائیگا۔پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی پاکستانی ٹیم عالمی کپ سے قبل دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی اور اس کے بعد 15 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :