چوہدری محمد سرور کا استعفیٰ یقینی تھا،شریف خاندان سارے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 30 جنوری 2015 12:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ چوہدری محمد سرور کا استعفیٰ یقینی تھا،شریف خاندان سارے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں، انہیں صرف ڈمی افراد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کام کرنے والے انسان ہیں اُن کو غیر فعال ہو کر شریف برادران کے ساتھ کام کرنا مشکل تھا حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے پر یقین ہی نہیں رکھتی ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اگر حکومت پہلے دن سے ہی اپنے وعدوں پر عمل کرتی اور عوام کو بنیادی سہولتیں دیتی تو آج ان کے نامزد گورنر کو کڑوا سچ نہ بولنا پڑتا لیکن ہم ان کے سچے جملوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کو پنجاب کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی ،تعلیم ،صحت او ر انصاف کیلئے آواز بلند کرنے پر ناپسند کرنے والے حکمرانوں کا اپنا انجام قریب دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق تو یہ تھا کہ ملک کو بجلی ،گیس ،پٹرول اور دیگر بحرانوں میں مبتلا کرنے والے وفاقی وزراء سے استعفیٰ طلب کیئے جاتے لیکن اپنی کمزوریوں کا نزلہ بھی دوسروں پر گرانا میاں برادران کا وطیرہ ہے۔