چوہدری محمد سرور کا استعفیٰ پانی کا پہلا قطرہ ، وزیر پانی و بجلی اور وزیرپٹرولیم بھی مستعفی ہوں‘ میاں کامران سیف

جمعہ 30 جنوری 2015 12:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں درست کہاتھا کہ "حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے"،تھوڑے دنوں بعد ہی پٹرولیم اور بجلی کے شدید ترین بحران نے ان کی بات سچ ثابت کردی ۔

وزیر پانی و بجلی اور وزیر پٹرولیم بھی بجلی اور پٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرکے مستعفیٰ ہوں۔انہوں نے کہا کہ گورنر حکومت پنجاب کی کارکردگی پر ہمیشہ سچ بولتے تھے جو حکمرانوں کو ناگوار گذرتا تھا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفیٰ سے خدمت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ۔

(جاری ہے)

حقیقت یہی ہے کہ پنجاب میں لینڈ مافیا گورنر سے زیادہ طاقتور ہے گورنر پنجاب بھی لینڈ مافیا سے اپنی زمینیں خالی نہیں کرواسکے۔

لینڈ مافیا اتنا طاقتور ہے کہ پنجاب حکومت کے بہت سے سکولوں پر قابض ہے حکومت پوری مشینری اور طاقت کے باوجو د سرکاری سکول بھی لینڈ مافیا سے خالی نہیں کرواسکی۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا دور حقیقی خدمت کا دور تھا پنجاب حکومت کے ترجمان چوہدری پرویز الٰہی کے سچ پرصر ف الزام تراشی کرتے ہیں وہ حکومت کو مشورہ دیں گے بجلی بحران اور پٹرولیم بحران کے ذمہ دار بھی مستعفیٰ ہوں اور پنجاب سے لینڈ مافیا کا خاتمہ کروائیں جو پنجاب حکومت پر بدنما داغ ہے۔

متعلقہ عنوان :