سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول ڈاکٹر اقبال محمد چوہان کی بائیو ڈائیورسٹی پارک مری کی جلد تکمیل کی ہدایت

جمعہ 30 جنوری 2015 12:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) )سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر اقبال محمد چوہان نے مری میں بنائے جانے والے پارک کی کارکردگی کے جائزہ لینے کے لیے منعقد کئے گئے اجلاس میں متعلقہ افسران کو اس کی جلد تکمیل کی ہدایت کی ۔یہ پارک اپنی نوعیت کا ایک واحد پارک ہوگا جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف کی منظوری سے محکمہ ہاؤسنگ کی تحصیل مری میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی جگہ پر بنایا جارہا ہے تاکہ تحصیل مری کے خوبصورت ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکے۔

اس پارک کو بنانے کے لیے حکومت پنجاب نے بین الاقوامی ادارے IUCNکی اس ضمن میں مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کی تکمیل کی ذمہ داری سونپی جو کہ اب اپنے تکمیل کے مراحل میں ہے ۔تحصیل مری جہاں پر تقریباً پورے پاکستان سے سیاح بکثرت سیرو تفریح کے لیے آتے جاتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کو ماحول کے بارے میں IUCNکے تعاون سے آگاہ کیا جائے گا۔ڈاکٹر اقبال محمد چوہان سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے اس اجلاس کے دوران محمود اختر چیمہ سربراہIUCNکو دوسری ملکی و بین الاقوامی تنظیموں کو اس پارک کے حوالے سے آگاہی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

اس کے علاوہ سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کو اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ تعمیری کام تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے اور بجلی کا کام و فرنیچر جلد فراہم کردیا جائے گا۔اجلاس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ برفبار ی کے موسم کے ختم ہوتے ہی جلد از جلد تعمیری کام کو مکمل کرکے اس کا افتتاح کردیا جائے گا۔سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس ضمن میں دوبارہ اجلا س بلانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :