امریکابھارت بڑھتی قربت، پاکستان کا جھکاؤ روس کی جانب ،امریکی اخبار
جمعہ 30 جنوری 2015 12:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) . امریکی اخبار’’واشنگٹن پوسٹ ‘‘ کے مطابق بھارت امریکی قربتوں کے بعد پاکستان روس کے قریب ہو رہا ہے۔ تین درجن روسی ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خرید نے کا روس سے پاکستانی معاہدہ حتمی مراحل میں ہے۔دہشت گردی،منشیات کے خاتمے اور توانائی بحران کے حل میں روس اور پاکستان تعاون کریں گے۔دونوں ممالک کی پارٹنر شپ کا آغازجنوبی ایشیا میں تاریخی اتحاد کو منتقل کر سکتی ہے۔
پاکستانی قائدین کو خدشہ ہے کہ روایتی اتحاد پاکستان کو بتدریج تباہ کر رہا ہے۔امریکا کے علاقائی مفاد بھارت کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔2006سے پاکستان کو چین نے چار ارب،امریکا نے ڈھائی ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے۔ بھارت کو روس نے اس عرصے میں 18ارب ڈالر کا اسلحہ بیچا۔(جاری ہے)
اخبار نے ایک سینئر پاکستانی فوجی رہنمانے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یقینی طور پر ہمیں اس پر تشویش ہے۔
طاقت کا توازن بھارت کی جانب ہورہا ہے، اور یہ درست نہیں ہے اور یہ مغربی دنیا کی مدد سے کیا گیا ہے۔ ہم مختلف مارکیٹوں کی طرف دیکھ رہے ہیں کیوں کہ روایتی فوجی برابری امن و استحکام کے لیےہے۔ دسمبر میں کانگریس نے پاکستان کی ایک ارب ڈالر کی مدد کی توثیق کی تاہم آئندہ برسوں میں کتنی رقم پاکستان کو پہنچتی ہے یہ غیر واضح ہے۔اخبار نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ بھارت امریکی قربتوں کے بعد پاکستان نے نئے دوستوں کی تلاش شروع کردی۔حکام پرامید ہیں کہ انہیں روس کی شکل میں دوست ملک مل گیا ۔ سرد جنگ کے بعد روس اور پاکستان کے تعلقات میں پیداہونے والی دوریوں کے خاتمے کے لئےحالیہ مہینوں میں پاکستان کے فوجی اور سیاسی رہنما ماسکو پہنچے ہیں۔ نومبر میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوگئی نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاکستانی جنرلوں کے ساتھ ایک فوجی تعاون معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان اب تین درجن روسی ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خرید نے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے جارہا ہے۔ اس کے ساتھ دونوں ممالک دہشت گردی اور منشیات کے خاتمے میں تعاون کریں گے۔ پاکستان بھی توانائی بحران کے خاتمے کےلئے روسی امداد چاہتا ہے۔ ماسکو سے تعلقات میں پیش رفت پاکستانی قائدین کی جانب سے تیزی سے بڑھتےاس اعصابی تناؤ کے بعد آئی کہ ان کا روایتی اتحاد انہیں پارا پارا نہ سہی ،تباہ تو کرسکتاہے۔اپنی تاریخ میں پاکستان، امریکہ کا اتحادی رہا ہےجب کہ بھارت کے روس کے ساتھ مضبوط تعلقات تھے۔ حتیٰ کہ 1971 کی جنگ کے دوران بھی بھارت کی پشت پناہی کی۔اب جب کہ نیٹو افواج افغانستان سے انخلاکر رہی ہیں اورپاکستان اپنے مغربی سرحد پر عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کر رہا ہے،پاکستانی حکام کو خدشہ ہے کہ امریکاکے علاقائی مفاد پاکستان کے روایتی حریف بھارت کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔پاکستان کے روس سے بہتری کے تعلقات کی وجہ یہ بھی ہے کہ روس اور مغرب کے تعلقات خراب ہوتے جا رہے ہیں جسے ایشیا میں نئے تجاری پارٹنر کی ضرورت ہے۔ پاکستانیوں کو بھی اس پر تشویش ہے کہ بھارتی فوج روایتی ہتھیاروں کی دوڑ میں غلبے کی طرف بڑھ رہی ہے۔اس فکرمندی میں حالیہ دنوں ں میں اضافہ اوباما مودی ملاقات سے مزید بڑھ گیا۔اوباما کی بھارتی فوجی پریڈ کو سرحد پار شکوک و شبہات کے ساتھ دیکھا گیا ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ فوجی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے چین کا دورہ کیا۔ چین، پاکستان کا سب سے بڑا اسلحہ سپلائر ہے ۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 2006 کے بعد چین نے پاکستان کو چار ارب ڈالر کے ہتھیار منتقل کیے۔ پاکستان کو ہتھیار سپلائی کرنے میں امریکا کا دوسرا نمبر ہے ۔گزشتہ نو سال کے دوران امریکا نے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے۔روس بھارت کا سب سے بڑا اسلحہ سپلائر ہے2006سے اب تک روس نے 18ارب ڈالر کا اسلحہ بھارت کو فروخت کیا۔روس اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ واضح ہیں اور ماسکو چین کے قریب ہو رہا ہے جو پاکستان کے تعلقات کی سہولت فراہم ہو سکتا ہے۔اسلام آباد میں روسی سفیر نے دونوں ممالک کے تعلقات پر کسی قسم کا تبصرہ سے انکار کردیا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.