خواجہ سرا مظلوم طبقہ ہے اور ہمارے حقوق کا اکثر استحصال کیا جاتا ہے‘حاجی سونیا

جمعہ 30 جنوری 2015 12:21

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) خواجہ سرا میرپور آزادکشمیر کے گدی نشین حاجی سونیا نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے میرٹ پر ہمارے حق میں فیصلہ دے کر خواجہ سراؤں کے دل جیت لیے ہیں خواجہ سرا مظلوم طبقہ ہے اور ہمارے حقوق کا اکثر استحصال کیا جاتا ہے حاجی مختار اور حاجی تاج کی وفات کے بعد اب حاجی سونیا گدی نشین ہیں اور اپنے مرحوم گرو کے تمام وراثت کے مالک ہیں ان کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد اب حاجی سونیا کے سپرد ہو گی مذکورہ مقدمہ اکیس سال مختلف عدالتوں میں زیر سماعت رہا ہے اور اب خواجہ سراؤں کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے خواجہ سراؤں کے نئے گدی نشین کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کی رکھوالی کرتا رہوں گا خواجہ سراؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مقدمے میں ہمارا جن وکلاء اورجج صاحبان نے حصول انصاف میں ہمارا ساتھ دیا ہے ہم ان سب کے شکر گزار ہیں اور ان کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہیں حاجی سونیا نے مزید کہا کہ خالق کائنات نے ہمیں بھی اپنے ہاتھ سے تخلیق کیا ہے ہم اس کو مانتے ہیں اور اسکی مخلوق ہیں اس لیے عام لوگوں کو چاہیے کہ وہ ہمارے حقوق عزت نفس کا خاص خیال رکھیں۔