مسلم کانفرنس مظفرآباد کے رہنماؤں کی ملک محمد نواز کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 30 جنوری 2015 12:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس مظفرآباد کا ایک تعزیتی اجلاس ہوا اجلاس میں سابق وزراء اکرم اور مسلم کانفرنس رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں سابق وزیر حکومت پیر سید مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی ،شمیم علی ملک ،سابق امید وار اسمبلی راجہ ثاقب مجید ،سمعیہ ساجد،میر عتیق الرحمان ،اظہر گیلانی ،انصر پیر زادہ ،خواجہ محمد شفیق ،سید غلام مصطفے شاہ نقوی ،شیخ مقصود احمد ،خالد گیلانی ،،ہارون آزاد ،یاسر نقوی ،باسط اعوان ،سجاد انور عباسی ،افشاں سعید ایڈووکیٹ ،کوثر ایڈووکیٹ ،عاصم نقوی ،اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سابق وزیر حکومت مسلم کانفرنس کے سنیئر نائب صدر ،ملک محمد نواز کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحومہ ایک عظیم خاتون تھی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کو اللہ تعالیٰ جنت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔