سندھ اسمبلی میں صرف اسپیکر حاضر باقی سب غائب

جمعہ 30 جنوری 2015 12:30

سندھ اسمبلی میں صرف اسپیکر حاضر باقی سب غائب

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کردی گئی ۔ اسپیکر حاضر، اراکین غائب ،اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج تلاوت قرآن پاک کے فوری بعد اسپیکر نے کورم پورا نہ ہونے کے باعث سندھ اسمبلی کو پیر تک کے لئے ملتوی کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کےرہنما سید سردار احمد نے کہا کہ اگر کورم نہ ہوتو ممبر دیکھ کر اسپیکر گھنٹی بجاتے ہیں، پھر بھی اگر کورم پورا نہ ہو تو دوبارہ گھنٹی بجائی جاتی ہے،آج اسپیکر اسمبلی نےنہ پہلے گھنٹی بجائی اور نہ اصولوں پر عمل کیا۔

آج ہم نے جو قرار دادیں جمع کرائی تھیں ان پر کوئی عمل نہیں ہوسکا۔ یہ غیر قانونی طور پر ملتوی کیا گیا۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم سجھتے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے واضع ہے اور کورم کو پورا کرنا حکومت کا کام ہے۔ایم کیوایم کے تمام اراکین اسمبلی آج موجود تھے، ہم نے اسمبلی میں 2 تحاریک جمع کروائی تھیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ اسپیکر اس بات کا حق رکھتا ہے کہ وہ کورم نہ پورا ہونے کی صورت اجلاس ملتوی کردے۔ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ پیر والے روز اس بات پر بحث کریں گے کہ آج اسمبلی کیوں ملتوی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :